جنوبی ایشیا اسپیکر کانفرنس میں بھارتی وفد کا شور شرابا بے سود

جنوبی ایشیا اسپیکر کانفرنس میں بھارتی وفد کا شور شرابا بے سود

فوٹو:ہم نیوز


مالی /اسلام آباد: چوتھی جنوبی ایشیا اسپیکر کانفرنس میں بھارتی وفد کا شورشرابا بے سود ثابت ہوا اور مسئلہ کشمیر پر پاکستانی موقف کو بھرپور پذیرائی ملی۔

مالدیپ میں ہونے والی اس کانفرنس میں پاکستان کے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری اور سینیٹر قرت العین مری شریک ہوئے۔

پاکستانی ڈپٹی اسپیکر کی تقریر کے دوران کشمیر سے اظہارِ یکجہتی پر بھارتی وفد نے شور شرابا کیا۔

لوک سبھا کے اسپیکراوم برلا بھی پارلیمانی آداب بالائے طاق رکھتے ہوئے وفد کو سمجھانے کے بجائے سب سے زیادہ ہنگامہ کرتے رہے۔

قاسم خان سوری نے اپنی تقریری میں مسئلہ کشمیر اٹھایا تو بھارتی وفد کے رکن ہری وینش سنگھ نے اس کو ایجنڈے(پائیدار ترقی) کے برعکس قرار دیا۔

پاکستان وفد کی رکن سینیٹر قرت العین مری نے جواب میں کہا کہ کسی بھی خطے میں انسانی حقوق کے بغیر پائیدار ترقی ممکن نہیں۔

پانچ اگست کے بعد دنوں ممالک کے حکومتی وفود پہلی بار آمنے سامنے آئے تھے لیکن بھارتی وفد نے وہاں بھی کشمیریوں کیلئے اٹھائی جانے والی آواز کو دبانے کی کوشش کی۔

پاکستان کی جانب سے کانفرنس میں شریک قاسم خان سوری نے اپنی مکمل تقریری 14 منٹ جاری رکھی اور اپنی نشست پر واپس آکر بھی بھارتی وفد پر برس پڑے۔

انہوں نے جنوبی ایشیا اسپیکر کانفرنس میں کشمیریوں کیلئے بھرپور آواز اٹھائی اور بھارتی عزائم کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کیا۔

کانفرنس میں شریک دیگرممالک کے نمائندں نے بھارتی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور دنیا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔


متعلقہ خبریں