ن لیگ کی پنجاب میں کرپشن مزید بے نقاب


اسلام آباد: وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ قائد حزب اختلاف اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بدعنوانی کے لیے پنجاب میں 56 کمپنیاں بنائیں جن میں مزید 10کمپنیاں قائم کی گئیں۔

ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کمپنیوں کی آڑ میں اربوں روپےکی بےضابطگیاں کی گئیں۔

انہوں نے بتایا کہ حمزہ شہباز ان کمپنیوں کی مد میں ماہانہ 35 سے 40 کروڑ روپے کماتے رہے۔

انہوں نے کہا کہ بےضابطگیوں کی تحقیقات کے لیے قومی احتساب بیورو (نیب) اور وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو لکھ رہے ہیں۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ ان کے (ن لیگ) پاس کپڑے بھی عوام کے پیسوں کے ہی ہیں۔

اس سے قبل صوبائی وزیر میاں اسلم نے کہا تھا کہ سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ نواز کے قائد نواز شریف پلی بارگین کریں اور جہاں وہ جانا چاہتے ہیں جا سکتے ہیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ 30 برسوں میں کی جانے والی بدعنوانی کے کیس سامنے آ رہے ہیں وہ عوام کے سامنے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے پنجاب میں جو بھی منصوبہ لگایا وہ کرپشن کی تصویر ہے، عوام کا پیسہ لوٹ کر اپنے پورے ٹبر کے پیٹ بڑھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز لیگ نے جن لوگوں کو وزیر بنایا وہ تو ان کے فرنٹ مین تھے جن کی ویڈیوز انٹر نیٹ پر پڑی ہیں۔


متعلقہ خبریں