مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کی انتہا ہو گئی

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشتگردی جاری، 3 کشمیری شہید

فوٹو: فائل


سرینگر: بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کی انتہا کرتے ہوئے 16 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اگست میں بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں کشت و خون کا بازار گرم رکھا جبکہ بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔

بھارتی دہشت گردی کی وجہ سے ایک خاتون بیوہ اور 3 بچے یتیم ہو گئے جبکہ بھارتی فوجیوں کے تشدد سے ایک ماہ میں 467 کشمیر زخمی ہو گئے۔

اگست میں حریت رہنماؤں سمیت 11 ہزار سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا اس دوران بھارتی فوج کی جانب سے 31 گھروں کو نقصان پہنچا اور 14 خواتین کی بیحرمتی کی گئی۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست کے بعد سے مکمل بلیک آؤٹ ہے۔ بھارت نے آرٹیکل 370 کو معطل کر کے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ کر رکھا ہے اور کشمیر کا بیرونی دنیا سے ہر طرح کا رابطہ معطل ہے۔

یہ بھی پڑھیں کشمیر: بھارتی حکومت نے پتھر کے دورمیں دھکیل دیا، ہزاروں پر کالا قانون لاگو

کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے دنیا بے خبر ہے جبکہ ملک بھر میں بھارتی جارحیت کے خلاف اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بحالی کے لیے احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔


متعلقہ خبریں