پاکستان نے بھارت کو کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی دے دی

کلبھوشن یادیو کیس، بھارت تحفظات پر عدالت سے رجوع کر سکتا ہے، عدالت

فائل فوٹو


اسلام آباد: پاکستان نے عالمی عدالت کے فیصلے کے تناظر میں بھارت کو کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی دے دی.

اس ضمن میں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر گورو آہلووالیہ نے کلبھوشن یادیو سے دو گھنٹے طویل ملاقات کی۔ اس دوران پاکستان کے دفتر خارجہ اعلیٰ افسر بھی موجود تھے۔

بھارت نے کلبھوشن یادیو کو آج قونصلر رسائی دینے کی پاکستانی پیشکش قبول کی تھی۔

گزشتہ روزترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے ایک ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ کلبھوشن یادیو کو ویانا کنونشن، پاکستانی قوانین اور عالمی عدالت کے فیصلے کے تناظر میں قونصلر رسائی دی جا رہی ہے۔

 

خیال رہے کہ عالمی عدالت انصاف سے فیصلہ آنے کے بعد پاکستان نے اعلان کیا تھا کہ ‘ایک ذمہ دار ریاست ہونے کے ناطے کمانڈر کلبھوشن یادیو کو پاکستانی قانون کے مطابق سفارتی رسائی فراہم کی جائے گی جس کے لیے تفصیلات پر کام ہو رہا ہے‘۔


متعلقہ خبریں