’فہد مصطفی سے شادی کرنا چاہوں گی‘

 مہوش حیات کی 38ویں سالگرہ آج

فائل فوٹو


لاہور: تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی پاکستانی اداکارہ مہوش حیات اپنے انٹرویو کی وجہ سے ایک بار پھر خبروں میں آگئی ہیں۔

‘جوانی پھر نہیں آنی’ اور پنجاب نہیں جاؤں گی’ جیسی کامیاب فلموں میں اداکاری کی جوہر دکھانے والی اداکارہ نے اپنی شادی سے متعلق ہلکا سا اشارہ دیا ہے۔

مہوش حیات نے حال ہی میں ایک ویب سیریز کو انٹرویو دیا جس میں سوال پوچھا گیا کہ اگر انہیں ہمایوں سعید اور فہد مصطفیٰ کے درمیان شوہر اور بوائے فرینڈ کا انتخاب کرنے کا موقع ملے تو وہ کسے کیا بنائیں گی؟

انہوں نے ہچکچاتے ہوتے کہا کہ وہ دونوں کیساتھ کام کر چکی ہیں اور انہیں دونوں ہی پسند ہیں۔

بعد ازاں ان کا کہنا تھا کہ وہ فہد مصطفیٰ سے شادی کرنا چاہیں گی جبکہ ہمایوں سعید کو بوائے فرینڈ بنائیں گی۔

میزبان نے کہا وہ چاہتے ہیں کہ مہوش حیات کی شادی پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے ہو جس پر اداکارہ ہنس پڑیں۔

خیال رہے کہ مہوش حیات ہمایوں سعید کے ساتھ دو کامیاب فلموں ‘جوانی پھر نہیں آنی’ اور پنجاب نہیں جاؤں گی’ میں کام کرچکی ہیں۔

فلم ‘جوانی پھر نہیں آنی’ 2015 میں ریلیز ہوئی جب کہ ‘پنجاب نہیں جاؤں گی’ 2017 میں ریلیز ہوئی تھی۔

دوسری جانب فہد مصطفیٰ کے ساتھ بھی مہوش حیات نے دو بڑی فلموں میں کام کیا۔ ‘ایکٹر ان لا’ اور ‘لوڈ ویڈنگ’ میں دونوں کو اداکاروں نے ساتھ کام کیا تھا۔

‘ایکٹر ان لا’ 2016 اور ‘لوڈ ویڈنگ’ 2018 میں  میں ریلیز ہوئی تھی۔


متعلقہ خبریں