ہم ٹی وی کا ’عہدوفا‘

ہم ٹی وی کا ’عہدوفا‘

فائل فوٹو


کراچی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) اور مومنہ اینڈ درید پروڈکشن کی مشترکہ پیشکش ’عہد وفا‘ کے ٹیزر نشر ہوتے ہی شائقین کی بے چینی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

ہم ٹی وی کی نئی ڈرامہ سیریلعہد وفامحبت، دوستی اور ایثار و قربانی کے سفر کا آغاز کرنے کو ہے اور  صرف ایک دن میں سوشل میڈیا پر دس لاکھ لوگ ٹیزر دیکھ چکے ہیں۔ 

عہد وفا پرخلوص جذبوں، وطن سے عشق، عزم و حوصلے، ایثار و قربانی، محنت و لگن اور محبت و الفت کی کہانی ہے جس میں  مزاح بھی ہے اور وطن پر سب کچھ نچھاور کرنے کا عزم بھی۔ 

ڈرامے میں احد رضا میر، عثمان خالد بٹ، وہاج علی اور احمد علی اکبر نے منفرد انداز میں اپنا اپنا کردار ادا کیا ہے۔

عام شہری سے بہترین کمانڈو کیسے بنتا ہے، اس کہانی کا صحیح معنوں میں علم ڈرامہ سیریل ’’عہدِ وفا‘‘ دیکھنے کے بعد ہو گا۔

ڈرامہ سیریل میں دوستی کے لازوال جذبے اور وطن سے محبت کی بے مثال کہانی ہے جس میں چارجگری دوست وطن کی خاطر اپنا تن من دھن قربان کرنے کے عہد کرتے ہیں۔

ڈرامہ سیریل عہد وفا کو مصطفی آفریدی نے تحریر کیا ہے، ڈرامے کے ہدایت کار سیف حسن ہیں جب کہ زارا نور عباس اور حاجرہ یامین بھی دیگر کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی۔


متعلقہ خبریں