مودی حکومت طاقت کے زعم میں کشمیر کو ہضم نہیں کرسکتی، راجہ فاروق حیدر

اسلام آباد میں اکھٹے ہو کر دنیا کو بتائیں گے کہ کیسے حقوق پر ڈاکہ مارا گیا، راجہ فاروق حیدر

فوٹو: فائل


برسلز: وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے مقبوضہ وادی کشمیر کے لوگوں کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہاں کے غیور عوام اپنا لہو دے کر بھی آزادی کی شمع کو بجھنے نہیں دے رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ مودی حکومت تاریخ سے انکار نہیں کرسکتی اورمحض طاقت کے زعم میں مقبوضہ وادی کو ہضم نہیں کرسکتی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کی انتہا ہو گئی

ہم نیوز کے مطابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے برسلز پہنچنے کے بعد ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں یہ بات کی ہے۔ وہ آج مسئلہ یورپی پارلیمنٹ کے اجلاس میں موجود ہوں گے جہاں ان کی ملاقاتیں اراکین پارلیمنٹ سے ہوں گی۔

راجہ فاروق حیدر دوران ملاقات یورپی اراکین پارلیمنٹ کو مقبوضہ کشمیر اور وہاں پیدا شدہ صورتحال کی بابت آگاہ کریں گے۔ وہ اس بات سے بھی اراکین کو آگاہی دلائیں گے کہ بھارتی حکومت کے غیرانسانی و غیراخلاقی اقدامات نے کس طرح انسانی المیے کو مقبوضہ وادی چنار میں جنم دیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر نے بات چیت میں زور دے کر کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر دراصل کشمیری عوام کے جمہوری حق اور دنیا میں ایک تسلیم شدہ تنازعے کا مسئلہ ہے۔

امریکہ: صدارتی امیدوار برنی سینڈرز بھی کشمیریوں کی حمایت میں بول پڑے

ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی گیارہ قرار دادیں اس کا بین ثبوت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ یورپی پارلیمنٹ کی خارجہ امور کمیٹی نے نئے پارلیمانی سال کے پہلے دن ہی مسئلہ کشمیر کو اپنے ایجنڈے میں شامل کیا ہے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر شام کو برسلز پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔


متعلقہ خبریں