اقوام متحدہ کی حزب اللہ اور اسرائیل سے صبر کرنے کی اپیل

دنیا نے پاکستان کا موقف تسلیم کیا

لبنان: اقوام متحدہ کی عبوری امن فورس (یونیفل) کے سربراہ نے حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی پر فریقین سے اپیل کی ہے کہ وہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں۔

حزب اللہ کی جانب سے اسرئیلی ٹینک کو نشانہ بنانے اور اس میں موجود فوجیوں کے جانی نقصان کے دعوے کے بعد اسرائیل نے لبنان میں ا س کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے جس کے بعد سے خطہ سخت کشیدگی کی لپیٹ میں آگیا ہے۔

حزب اللہ اور اسرئیل میں کشیدگی: لبنانی حکومت نے مدد کی اپیل کردی

اقوام متحدہ کی لبنان میں تعینات عبوری امن فورس کے ترجمان اینڈریا ٹیینی نے گزشتہ روز کہا ہے کہ یونیفل (نیلی لکیر) پر حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان ہونے والی فائرنگ کے واقعہ کے بعد سے حالات پہ نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔

عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق ترجمان نے دعویٰ کیا کہ یونیفل کے سربراہ میجر جنرل اسٹیفانو ڈیل کول فریقین سے رابطے میں ہیں اور انہوں نے دونوں سے کہا ہے کہ وہ فوری طورپر اپنی سرگرمیاں ختم کردیں۔

بحرین کی وزارت خارجہ نے لبنان میں مقیم اپنے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فی الفور وہاں سے نکل جائیں۔

ایرانی اثر نے امریکہ، روس اور اسرائیل کو سر جوڑنے پر مجبور کردیا

بحرین نیوز ایجنسی ( بی این اے) کے مطابق بحرین کی وزارت خارجہ نے لبنان میں موجود تمام شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہاں سے فوری طور پر نکل جائیں۔ وزارت خارجہ کے مطابق اس ملک میں رونما ہونے والے واقعات کے پیش نظر حفاظتی اقداما ت کے تحت یہ ہدایت دی گئی ہے۔

بحرین کی وزارت خارجہ نے اس سے قبل بھی اپنے شہریوں کو ہدایت کی تھی کہ وہ کسی بھی وجہ سے لبنان کا سفر نہ کریں۔

حزب اللہ اور اسرائیل کے مابین پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ لبنان کے وزیراعظم سعد حریری نے امریکہ اور فرانس سے مدد کرنے کی درخواست کردی ہے۔


متعلقہ خبریں