فائنل مقابلہ، بارش نے نیوزی لینڈ کی امیدوں پر پانی پھیر دیا


آکلینڈ: آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلے جانے والے سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز کا فائنل میچ آسٹریلیا نے جیت لیا۔

میچ کے دوران بارش کے باعث کھیل کو 14.4 اوورز تک محدود کر دیا گیا تھا۔

دونوں ٹیموں کے مابین کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے۔

کیویز کی جانب سے راس ٹیلر 43 رنز کی ناقابل شکست اننگ کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ ابتدائی کیوی بلے بازوں مارٹن گپٹل اور کولن منرو نے بالترتیب 21 اور 29 رنز بنائے۔

کولن گرانڈ ہوم  10 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔ دیگر کھلاڑی دووہرا ہندسہ عبور کیے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔

150 کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم میدان میں آئی تو اوپنر بلے بازوں نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا۔

15ویں اوور میں 121 کے مجموعی اسکور پر بارش کے باعث کھیل روکنا پڑا۔

کھیل میں وقفہ زیادہ ہونے کے بعد آسٹریلیا نے ڈک ورتھ لیوس میتھڈ کے ذریعے 19 رنز سے فتح حاصل کر لی۔

آسٹریلیا کی جانب سے ڈارسی شارٹ 50 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔


متعلقہ خبریں