اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی, 385 پوائنٹس کا اضافہ

اسٹاک مارکیٹ میں ملا جُلا رجحان

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج آج زبردست تیزی رہی۔ کاروبار کا اختتام 385 پوائنٹس کے ساتھ ہوا۔

کاروباری ہفتہ کے پہلے روز پیر کو اسٹاک مارکیٹ کا آغاز کچھ تیکنیکی مسائل کے باعث تاخیر سے ہوا تاہم کاروبار کے آغاز سے ہی اسٹاک مارکیٹ مثبت زون میں ٹریڈ کرتی نظر آئی۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 29 ہزار 672 پوائنٹس کے ساتھ ہوا اور آغاز میں ہی 100 انڈیکس میں 30 ہزار کی سطح عبور کر گیا اور انڈیکس 506 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 30 ہزار 178 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں اتار چڑھاؤ جاری رہا لیکن کاروبار مثبت زون میں ہی ٹریڈ کرتا رہا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا اختتام 385 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 30 ہزار 57 پوائنٹس پر ہوا۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی اسٹاک مارکیٹ میں مثبت آغاز کے باعث سرمایہ کار مطمئن نظر آئے۔

گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان رہا۔ ماہرین نے کاروبار میں مندی کی وجہ پاک بھارت کشیدگی کو قرار دیا تھا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ گزشتہ ہفتہ مجموعی طور پر مندی کی لپیٹ میں رہی۔ ایک ہفتہ کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں ایک ہزار 678 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ بازار میں 30 اور 31 ہزار کی نفسیاتی حدیں برقرار نہ رہ سکیں۔

رواں ہفتہ کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 31 ہزار 350 پوائنٹس سے گر کر 29 ہزار 672 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

یہ بھی پڑھیں سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کی کمی

ہفتے بھر میں 61 کروڑ 76 لاکھ روپے سے زائد شیئرز کے سودے ہوئے جبکہ ایک ہفتہ کے دوران مارکیٹ کیپیٹلائزیشن میں 256 ارب روپے کی کمی ہوئی۔


متعلقہ خبریں