کرس لین کی انجری لاہور قلندرز کیلئے مایوس کن


دبئیْ: پاکستان سپر لیگ سیزن تھری (پی ایس ایل تھری) کی ٹیم لاہور قلندرز کی مینیجر ثمین رانا نے کرس لین کی انجری پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

ثمین رانا کا کہنا ہے کہ شائقین کرس لین کو کھیلتے دیکھنا چاہتے تھے، ان کی انجری کی خبر مایوس کن ہے۔

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کرس لین بدھ کو سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز کے فائنل مقابلے میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلتے ہوئے دائیں بازو میں گیند لگنے سے زخمی ہو گئے تھے۔

کرس لین لپی ایس ایل تھری کے لئے اعلان کردہ اہور قلندرز کا حصہ ہیں۔

اپنے بلند وبالا چھکوں کی وجہ سے مشہور اوپنر بلے باز اس سے قبل بگ بیش لیگ کے دوران بھی انجری کا شکار ہوئے تھے۔ جس کے بعد انہیں انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیرز میں آرام دیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں