ٹوئٹر پر عامر لیاقت اور عدنان سمیع کی جنگ


اسلام آباد: پاکستانی اور بھارتی شخصیات کے درمیان ٹوئٹر پر سیاسی معاملات پر لفظی جنگ کوئی نئی بات نہیں ہے مگر اس مرتبہ یہ جنگ دو ایسی شخصیات کے درمیان چِھڑی ہے جن کی کہی گئی ہر بات خواہ کتنی ہی بے وزن کیوں نہ ہو شہہ سرخیوں کا حصہ بن جاتی ہے۔

اس مرتبہ ٹوئٹر پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت اور گلوکار عدنان سمیع آمنے سامنے آگئے اور ’عامر بھائی‘ نے بغیر کسی لحاظ کے عدنان سمیع کو لتاڑ، اکھاڑ، پچھاڑ کے رکھ دیا۔

ہوا کچھ یوں کہ ایک پاکستانی شہری نے ٹویٹ کی ’ابھی نندن سے پوچھنا چائے بہترین تھی‘ اس کا جواب عدنان سمیع خان نے ابھی نندن کو ہیرو بنا کر پیش کرکے دیا۔

عدنان سمیع خان نے لکھا ’ہاں وہ پاکستان گیا، ایف 16 طیارہ مار گرایا، چائے کا ایک کپ پیا، واپس آیا اور ویر چکرا
حاصل کیا، کیا عمدہ بات ہے۔‘ اور پھر انٹری ہوئی عامر بھائی کی۔

انہوں نے عدنان سمیع خان کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’ہاں، وہ پاکستان سے گیا، اس نے اپنی شناخت کا قتل کیا، اپنے آباؤ اجداد کی قبروں پر تھوکا، دھوکہ کھایا، پاکستان سے نفرتیں سمیٹیں، بے وقوف انسان!‘

اب کی بار عدنان سمیع خان شدید بے عزتی محسوس کرتے ہوئے بھرپور طریقے سے پلٹے اور عامر بھائی کو طیش دِلانے کی کوشش کرتے ہوئے جواب دیا کہ ’اس دنیا میں ایک تم ہی ایسے کم عقل ہو جو ایسی قابل ترس زندگی گزار رہا ہے۔ دوسروں کے نام کے سہارے زندگی گزار کر اپنی انا کر تسکین کرنے والے، محظوظ ہوتے رہو۔‘

جواباً عامر لیاقت واقعی طیش میں آگئے اور عدنان سمیع خان کو آئینہ دِکھاتے ہوئے لکھا

’ایک ایسا شخص جو نفرت اور نرگسیت سے بھرا ہوا ہے وہ ہی ایسی بکواس کر سکتا ہے تا کہ وہ اپنی انا کی تسکین اور خود کو ایک محب وطن ثابت کر سکے۔ تمہاری ٹویٹس تمہارے اپنے بارے میں کم اور پاکستان کے متعلق زیادہ ہوتی ہیں، اس سے یہہ ثابت ہوتا ہے کہ دراصل تم ایک قابلِ ترس زندگی گزار رہے ہو۔ مجھے معلوم ہے کہ تم بھارت میں رہتے ہوئے بھی  کام پاکستان کے لیے ہی کر رہے ہو۔‘

ایک جواب سے عامر لیاقت کا غصہ ٹھنڈا نہ ہوا تو انہوں نے دوبارہ منہ توڑ جواب دیا اور عدنان سمیع خان کو مخاطب
کرتے ہوئے لکھا کہ

’ستائے ہوئے انسان! دراصل تم شناخت کے بحران کا شکار ہو، تمہارے دماغ میں کوئی خلل واقع ہو گیا ہے جس کی وجہ
سے تم سمجھ نہیں پا رہے کہ تم اصل میں ہو کون، اسی لیے تم الٹی سیدھی حرکتیں بھی کرتے ہو۔‘

انہوں نے عدنان سمیع خان کو نیا نام ’پمپل کپاڈیہ‘ بھی دیا۔


متعلقہ خبریں