پی سی بی نے مصباح الحق کو ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ کر لیا

پی سی بی نے مصباح الحق کو قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ کر لیا

فائل فوٹو


لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مصباح الحق کو بیک وقت قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کا اعلان اسی ہفتے کئے جانے کی امید ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی مصباح الحق کے کوچ ہونے کی صورت میں  مہنگے بیٹنگ کوچ کے بجائے مقامی کوچز پر انحصار کرنے پر بھی غور کر رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سلیکشن کمیٹی کے بجائے صوبائی ٹیموں کے سلیکٹرز چیف سلیکٹرز کی مدد کریں گے جبکہ  بولنگ کوچ کے لیے وقاریونس کا انتخاب کیا گیا ہے۔

یاد رہے کچھ روز قبل پی سی بی نے قومی ٹیم کیلئے ہیڈ اور باؤلنگ کوچ کے لئے انٹرویوز لئے تھے۔

قذافی اسٹیڈیم میں سی ای او پی سی بی وسیم خان کی سربراہی میں پانچ رکنی پینل نے امیدواروں کے انٹرویوز کیے۔

بولنگ کوچ کے لئے وقار یونس جبکہ ہیڈ کوچ کے لیے ڈین جونزاور مصباح الحق نے پی سی بی کو اپنی صلاحیتوں کے بارے میں بتایا تھا۔

سابق ویسٹ انڈین فاسٹ بولر کورٹنی واش اور محسن حسن خان نے بھی ہیڈ کوچ کے عہدے کے لیے پینل کو اپنے تجربے سے آگاہ کیا تھا۔


متعلقہ خبریں