ڈبل سم موبائل کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع


اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ڈبل سم موبائل فونز کی رجسٹریشن میں 15 ستمبر تک توسیع کا اعلان کردیا ہے۔

ایک پبلک نوٹس کے ذریعے پی ٹی اے نے  ڈبل سم استعمال کرنے والے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ 15 ستمبر تک اپنا موبائل رجسٹر کرائیں جس کے بعد مزید توسیع نہیں کی جائیگی۔

اس سے قبل پی ٹی اے نے ڈبل سم والے صارفین کو اپنے فون کا دوسرا آئی ایم ای آئی 31 اگست تک رجسٹر کرنے کی ہداہت کی تھی۔ خیال رہے ہر ڈبل سم والے موبائل کا الگ الگ آئی ایم ای آئی ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فائیو جی لائسنسز کا اجراء نومبر میں ہوگا، پی ٹی اے

سیکیورٹی حالات کے پیش نظر پی ٹی اے ملک بھر میں ڈبل سم فون کی رجسٹریشن کررہا ہے۔ پی ٹی اے نے اپنے دیے ہوئے نمبر اور ویب سائٹ پہ  ڈبل سم  رجسٹریشن کا  طریقہ کار بھی وضع کیا ہوا ہے۔

پی ٹی ای نے خبردار کیا ہے کہ ڈوئل سم رجسٹر نہ ہونے کی صورت میں موبائل فون 15 ستمبر کے بعد استعمال کے قابل نہیں رہینگے۔

 


متعلقہ خبریں