وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع

فائل: فوٹو


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا ہے جس میں ایجنڈے میں شامل دیگر نکات کے علاوہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ کے ایجنڈے میں وفاقی وزیربرائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کو چیئرپرسن فیڈرل لینڈ کمیشن نامزد کرنے کی منظوری دئیے جانے کا معاملہ بھی شامل ہے ۔

وفاقی تعلیمی اداروں میں ہزاروں ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے کی تجویز کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ ریلوے بورڈ میں پرائیویٹ ممبران کی تعیناتی کی منظوری  کا معاملہ بھی کابینہ کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

پاکستان ہیلتھ ریسرچ کونسل کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کی تعیناتی اور ریئل اسٹیٹ ریگولیشن اینڈ ڈیویلپمنٹ آرڈیننس 2019 کی منظوری کا معاملہ بھی ایجنڈے کا حصہ ہے ۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پہلے اسلامی کلینڈر کو حتمی شکل دینے کے لیے کمیٹی قائم کرنے کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیے: عمران خان کی کابینہ میں شامل کئی ارکان بیرون ملک اثاثوں کے مالک نکلے


متعلقہ خبریں