صوبائی تنظیموں کی تحلیل کا معاملہ، پی ٹی آئی کی تردید

وزیر اعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق انتقال کر گئے

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی صوبائی تنظیموں کی تحلیل کے حوالے سے خبروں کی تردید کی ہے۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ صوبائی تنظمیوں خصوصاً پنجاب کی تنظیم تحلیل کرنے کی اطلاع سراسر من گھڑت ہے۔

نعیم الحق کا کہنا تھا کہ اعجاز احمد چودھری پنجاب کے صدر ہیں اور تحریک انصاف کے آئین کے مطابق اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے دورے کے حوالے سے زیرگردش اطلاعات بھی حقائق سے یکسر منافی ہیں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ بلاتصدیق اس قسم کی خبروں کی ترویج غیر اخلاقی، پیشہ وارانہ بددیانتی اور صحافتی اصولوں کیخلاف ہے۔

نعیم الحق نے کہا کہ قیاس آرائیوں اور من گھڑت خبروں کی اشاعت و تریج کی بجائے میڈیا مصدقہ معلومات پر انحصار کرے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف واحد سیاسی جماعت ہے جو جامع آئین رکھتی ہے جبکہ پارٹی میں فیصلہ سازی کا طریقہ کار آئین میں صراحت سے درج ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین کے ویژن کی روشنی میں بطور جدید سیاسی ادارہ پارٹی آئین کی رہنمائی میں آگے بڑھیں گے۔


متعلقہ خبریں