سال میں ایک دن کیلئےنمودار ہونے والے جزیرے پر دلچسپ کرکٹ میلہ


انگلینڈ میں سمندر کے جنوبی  ساحل کےقریب  ایک دن  کے لئے نمودار ہونے والے جزیرے پر اس بار بھی کرکٹ کا میلہ سجایا گیا۔ لوگ کشتیوں میں جزیرے تک پہنچے اور اس روایتی میچ کوگہری دلچسپی سے دیکھا۔اس بار آئی لینڈ سیلنگ کلب کی ٹیم نے فتح کا تاج اپنے سر سجایا۔ 

قابل غور اور دلچسپ بات یہ ہے کہ انگلینڈ کے جنوبی ساحل کے قریب سمندر کے بیچ میں ہر سال ایک جزیرہ صرف ایک گھنٹے کے لیے نمودار ہوتا ہے جسے بریمبل بنک کہا جاتا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق اس جزیرے پر ہرسال ایک تاریخی میچ کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں دو ٹیمیں رائیل سدرن کلب اورآئی لینڈ سیلنگ کلب مدمقابل ہوتی ہیں۔

ان میچز کا سلسلہ1950 سے جاری ہے، اس میچ کو دیکھنے کے لیے لوگ کشتیوں پر سوار ہوکر جاتے ہیں اور اس میچ سےخوب لطف اندوز ہوتے ہیں۔

حیران کُن بات یہ ہے کہ یہ جزیرہ مختلف تاریخوں پر نمودار ہوتا ہے، اس لیے میچ کی کوئی مخصوص تاریخ طے نہیں کی جاتی۔

پچھلے سال یہ جزیرہ 15 جولائی کو نمودار ہوا اورمیچ کاا نعقاد کیا گیا جب کےاس سال یہ یکم ستمبر کو نمودار ہوا جہاں روایتی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا گیا۔

میچ شروع ہونے سے قبل مذہبی پیشوا میچ کو شروع کرنے کا اعلان کرتے ہیں اور میچ شروع ہوجاتا ہے۔

اس سال آئی لینڈ سیلنگ کلب کی ٹیم میچ جیتنے میں کامیاب ہوئی۔ شائقین کی خاصی بڑی تعداد اپنی اپنی کشتیوں پر میچ کو دیکھنے کے لیےآئی اور کھلاڑیوں کو بھر پورداد دی۔

یہ بھی پڑھیے: دنیا کے  سب سے وزنی کرکٹر نے ٹیسٹ ڈیبیو کر لیا


متعلقہ خبریں