موٹروے ٹول ٹیکس میں دس فیصد اضافہ کردیا گیا


لاہور: موٹروے پر سفر اور زیادہ مہنگا ہو گیاہے، تبدیلی سرکار نے ٹول ٹیکس میں دس فیصد اضافہ کر ڈالا، شہریوں نے اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکام فیصلے پر نظرثانی کریں۔ 

حکومت نے عوام کو ایک اور جھٹکا دے دیا ہے ، اب موٹر وے پر سفر کرنیوالوں کو دس فیصد اضافی ٹول ٹیکس دینا ہو گا۔

نظر ثانی شدہ  ریٹس کے مطابق لاہور تا اسلام آباد کار یا جیپ  پر سفر کرنے والے مسافروں کو چھ سو اٹھاسی کے بجائے سات سو پچاس روپے ادا کرنا ہوں گے۔

مسافر ویگن سے گیارہ سو چالیس اور کوسٹرز سے سولہ سو روپے وصول کئے جائیں گے، بس کا ٹول ٹیکس انیس سو اسی سے بڑھا کر بائیس سو نوے روپے کردیا گیاہے ۔

ٹرک کا ٹول ٹیکس  انتیس سو اسی روپے سے تین ہزار دو سو اٹھہتر اور اور بائیس ویلر کنٹینر کا ٹیکس چار ہزار دو سو تیرہ روپے مقرر کیا گیا ہے۔

شہریوں نے ہم نیوز سے گفتگو میں کہا ہے کہ اس  حکومتی اقدام سے موٹروے جیسی سہولت بھی مشکل بن گئی ہے۔ ٹول ٹیکس پہلے ہی بہت زیادہ ہے حکومت نے اور بڑھا کر زیادتی کی ہے۔

ٹول ٹیکس بڑھنے کے بعد ٹرانسپورٹ کمپنیز کی جانب سے کرایوں میں بھی  اضافے کا امکان ہے۔

ایک کے بعد ایک فیس اور ٹیکس میں اضافہ، عوام مہنگائی کے اس طوفان سے بلبلا اٹھے ہیں۔  شہری کہتے ہیں تبدیلی سرکار کو ایک سال ہوگیاہے اب حکومت عوام کو ریلیف دے ان کے کندھوں پر اضافی بوجھ نہ ڈالے۔

یہ بھی پڑھیے: موٹروے پر 600 سوسی سی موٹر بائیکس چلانے کی اجازت دیدی گئی


متعلقہ خبریں