پاکستانی نوجوان کا ہالی ووڈ فلم میں حصہ لینے کا دعویٰ غلط نکلا


پشاور کے نوجوان کا ہالی ووڈ کے بینر تلے بننے والی فلم میں حصہ لینے کا دعویٰ غلط نکلا۔

پارکر گیمز میں مہارت رکھنے پر دوستوں کے ساتھ شارٹ فلم بنائی۔ فلم کا نام اور کہانی 2014 میں ریلیز ہونے والی فلم “دی کیور” سے چوری کرنے کا انکشاف بھی ہوا۔

ہم نیوز کے نمائندے نے امریکی نیٹ ورک ایچ بی او کی ایکشن سیریز میں نوجوان کی شمولیت کے حوالے سے تحقیقات کی تاہم کسی ذریعے سے تصدیق نہ ہوسکی۔

فلم کے ڈائریکٹر نے میڈیا کو چکما دینے والے نوجوان کا پول کھول دیا۔ فلم کے ڈائریکٹر احمد اتالے نے ہم نیوز کے رپورٹر کو بذریعہ ایل میل جواب دیا کہ 37 منٹ کی شارٹ فلم فیسٹولز میں پیش کی جائے گی۔

دوسری جانب معاملے کی تحقیقات کرنے پر پاکستانی نوجوان مشہود عالم برا مان گئے۔

مشہود عالم نے ہم نیوز کے رپورٹر کو سوشل میڈیا پر پیغام دیا کہ میرے نرم رویے کا ناجائز فائدہ نہ اٹھائیں۔


متعلقہ خبریں