فارمولہ ٹو ریسر انتھونی ہوبرٹ ریس کے دوران حادثے میں چل بسے


فارمولہ ٹو ریسر انتھونی ہوبرٹ بیلجیئن گراں پری ریس کے دوران حادثے کا شکار ہو کر چل بسے، انکی عمر عمر 22 سال تھی۔

گراں پری  تھری سیزن کے دفاعی چیمپئن انتھونی ہوبرٹ ریس کے دوران تیز رفتاری کے باعث حادثے کا شکار ہوئے۔

ہوبرٹ کی گاڑی  دریا کے کنارے پر موجود ٹائروں کے بیرئیر کے ساتھ کافی زور سے ٹکرائی تھی۔

حادثے کا شکار ہونے کے ڈیڑھ گھنٹے بعد ان کی موت کی تصدیق ہو گئی تھی۔ دی فیڈریشن انٹرنیشنل آٹو موبائل نے ان کی موت اطلاع دیتے ہوئے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

’ دی فیڈریشن انٹرنیشنل ڈے آٹو موبائل کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ  ’فیڈریشن اس بارے میں افسوس سے آگاہ کرتی ہے کہ کوریا، کار نمبر 12، ہوبرٹ 19 اور الیسی 20 کی کاروں کے درمیان 31 تاریخ کو شام 5 بج کے 7 منٹ پر ایک شدید حادثہ ہوا۔ اس وقت ایف آئی اے فارمولا ٹو کی ٹو سپرنٹ ریس کا 17 واں راؤنڈ چل رہا تھا۔‘

 طبی اور ہنگامی عملہ فورا جائے حادثہ پر پہنچ گیا۔ اور تمام ڈرائیورز کو میڈیکل سینٹر لے جایا گیا۔ اس حادثے کے نتیجے میں ایف آئی اے بہت افسوس سے اس بات کا اعلان کرتی ہے کہ کار 19 کے فرانسیسی ڈرائیور ہوبرٹ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ہیں۔ جب کہ کار 12 کے ڈرائیور جان مینوئل کوریا جن کا تعلق امریکا سے ہے ان کی حالت مستحکم ہے۔

ان کی صحت کے بارے میں مزید معلومات بھی دی جاتی رہیں گی۔ کار 20 کے ڈرائیور الیسی جن کا تعلق بھی فرانس سے تھا اس حادثے میں مکمل محفوظ رہے ہیں۔ ایف آئی اے متعلقہ حکام اور انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے جبکہ اس حادثے کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئیں ہیں۔‘

ہوبرٹ فرانس کے شہر لیون میں پیدا ہوئے تھے اور انہوں نے 12 سال کی عمر میں ریس میں حصہ لینا شروع کیا تھا۔ 2013 میں انہوں نے باقاعدہ سنگل سیٹر گاڑی میں اپنے کرئیر کا آغاز کیا۔

گزشتہ سال انہوں نے فرینچ ایف 4 میں حصہ لیا اور اس کے فاتح رہے۔ اس کے علاوہ وہ فارمولا رینولٹ، فارمولا تھری اور جی پی تھری کا بھی حصہ رہے جہاں انہوں نے گذشتہ سال فتح حاصل کرتے ہوئے فارمولا ٹو چیمپین شپ میں اپنی جگہ بنائی تھی۔

یہ بھی پڑھیے: اسپائیڈر مین کے شریک خالق اسٹین لی چل بسے


متعلقہ خبریں