بھارت کو عمران خان کے خلاف بولنے کا کوئی حق نہیں ، ریحام خان

ریحام خان کا ماضی میں عمران خان کے ساتھ منسلک ہونے پر اظہار شرمندگی

لاہور: وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر بھارت کا اندرونی مسئلہ نہیں ہے، مودی سرکار نے آرٹیکل 370 ختم کر کے غیر آئینی اقدام کیا ہے۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ  بھارت اگر کہے کہ” کشمیر ہمارا اندرونی مسئلہ ہے” تو پھر سن لے کہ عمران بھی ہمارا اندرونی مسئلہ ہے،معیشت بھی ہمارا اندرونی مسئلہ ہے اور آپ کو اس پر بولنے کا کوئی حق نہیں۔‘‘

انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر داخلہ امریکہ میں کھڑے ہو کر پاکستان کو ایٹمی جنگ کی دھمکی دے رہے تھے ان کا یہ بیان قابل مذمت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جنگ پاکستان اور بھارت دونوں کے حق میں نہیں ہے، اگر دونوں ممالک نے آگے بڑھنا ہے تو وہ معیشت بہتر بنا کر اوپر جا سکتے ہیں۔

یاد رہے کچھ روز قبل بھارتی اخبار کو دیئے گئے انٹرویو میں ریحام خان نے دعویٰ کیا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے کشمیر بیچ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کشمیر کے حوالے سے نئی دہلی کے عزائم سے بخوبی آگاہ تھے اور انہوں نے اپنے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو خوش کرنے کے لیے اس حوالے سے معاہدے کی پیشکش بھی کی تھی۔

ریحام خان کا کہنا تھا کہ وہ بلا ججھک یہ کہہ سکتی ہیں کہ عمران خان نے کشمیر کا سودا کردیاہے۔ ریحام خان نے کہا کہ 5 اگست کو بھارت نے جب کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کا اعلان کیا، ان کی ایک ٹیم ممبر نے اس حوالے (کشمیر پر سودے بازی)  سے ان سے جب یہ پوچھا کیا یہ سچ ہے کہ عمران اس سب کے بارے میں پہلے سے آگاہ تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ریحام خان نے ٹویٹر پر دفاعی محاذ کھول لیا، لفظی گولہ باری جاری

ریحام خان کا کہنا تھا کہ ان کا جواب تھا کہ یہ سب سچ ہے لیکن سب دعا کریں کہ یہ خبر جھوٹی ہو۔


متعلقہ خبریں