صلاح الدین قتل کیس: پولیس افسران کیخلاف مقدمہ درج

پولیس نے صلاح الدین پر بے رحمی سے تشدد کیا، ایف آئی آر

صلاح الدین قتل کیس: پولیس افسران کیخلاف مقدمہ درج

رحیم یار خان میں دوران تفتیش صلاح الدین کی موت کے بعد ایس ایچ او، تفتیشی افسر اور اے ایس آئی سمیت دیگر افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مبینہ طور پر اے ٹی ایم کارڈ چوری کرنے والے ملزم کے قتل کا مقدمہ دفعہ 302 کے تحت درج کیا گیا ہے۔

مقتول کے والد محمد افضال کا کہنا ہے کہ پولیس نے بھی اس کے بیٹے کی ذہنی معذوری کی تصدیق کی ہے، اگر انصاف نہ ملا تو اگلا قدم اٹھائیں گے۔

وکیل نے واقعے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ لواحقین لاش لے کر رحیم یار خان سے آبائی علاقے روانہ ہو گئے۔

ایف آئی اؔر میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے صلاح الدین پر بے رحمی سے تشدد کیا۔

محمد افضال کے وکیل اسامہ خاور نے بتایا کہ واقعہ کا مقدمہ انتہائی تاخیر سے درج کیا گیا ہے۔ انہوں نے واقعے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

صلاح الدین کے لواحقین اس کی لاش لے کر شیخ زید اسپتال سے آبائی علاقے کامونکی روانہ ہو گئے۔

صلاح الدین کی پوسٹ مارٹم رپورٹ تاحال سامنے نہیں آسکی جس میں اس کی موت کی وجہ پتہ لگتی۔


متعلقہ خبریں