پانی کو ترستے شہر قائد  کے باسیوں  کے لئے خوشخبری


پانی کو ترستے شہر قائد کراچی  کے باسیوں  کے لئے خوشخبری آگئی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کاکہنا ہے کہ منصوبے کا ستر فیصد سول ورک مکمل ہوگیا ہے۔

کراچی میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ نہر میں پانی کےبہاؤکی رفتارکوبہترکرنےکیلئےجدید نظام آرسی سی کونڈوئٹ لگایا جائے گا۔

ذرائع کا کہناہے کہ وزیراعلی کی زیر صدارت اجلاس میں اہم معاملات طے پاگئے۔ مراد علی شاہ،گورنر سندھ اور وفاقی وزیر خسرو بختیار نے کام کا جائزہ لینے کے لئے کینجھر جھیل کا دورہ بھی کیا ہے۔

حکام نے کہا ہے کہ نہر میں پانی کےبہاؤکی رفتاربہترکرنےکیلئےآرسی سی کونڈوئٹ لگانےاور ڈیزائن کی تبدیلی پر تجاویز کا جائزہ لینے کے لئے ٹیکنیکل کمیٹی قائم کی جائے گی۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کے فور پر اجلاس میں اہم فیصلے ہوئے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ آرسی سی کونڈوئٹ لگانے پر دس ارب روپے لاگت آئے گی۔ وزیراعلی سندھ  کا کہنا تھا کہ پلاننگ کمیشن سندھ نیسپاک کی رپورٹ کا جائزہ لے۔

یہ رپورٹ ستمبر کے آخر تک آئے گی۔نیسپاک نے ڈیزائن کے خرابی والے مقام کی نشاندہی کی ہے۔ سندھ حکومت اور وفاقی حکومت نے کے فورپر ٹیکنیکل کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ  بھی کیا ہےجو نیسپاک کی رپورٹ کی سفارشات پر غور کرے گی۔

سندھ حکومت نے فوری طور پر کے ون، ٹو، تھری کی اسٹڈی کرکے 100 ایم جی ڈی پانی بڑھانے کا بھی فیصلہ بھی کیاہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کی وفاقی وزیر خسروبختیارسےملاقات بھی ہوئی جس میں اعلی حکام شریک تھے۔ اجلاس میں کے فور کا ڈیزائن بہتر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

اس سے پہلے کے فور منصوبے کا جائزہ لینے کے لئےوزیراعلی اور گورنر سندھ کینجھر جھیل پہنچے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی خسرو بختیار بھی ان کے ہمراہ تھے۔

وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ عالمی بینک نے اضافی منصوبےکی فنڈنگ کی یقین دہانی کرادی ہے۔ پراجیکٹ کے پمپنگ اسٹیشن کو چلانے کے لئے 30 میگاواٹ کا پاور پلانٹ بھی چاہئے جسکی  فزیبلٹی تیار ہےاور اکتوبر میں یہ فزیبلٹی جمع کرادی جائے گی۔

ڈائریکٹر جنرل،ایف ڈبلیو او نے بتایا کہ منصوبے کا ستر فیصد سول ورک مکمل ہوگیا ہے۔ نیسپاک نے ترتیب میں معمولی تبدیلی کا مشورہ دیا ہے۔ منصوبے کے تین مرحلے ہیں۔ نہر کیلئے گیارہ میٹرکھدائی کی ہے، ہم چاہتے ہیں ایک مکمل نہر بن جائے۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی:کے فور کی جلد تکمیل کیلئے فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کی تجاویز


متعلقہ خبریں