لاہور کے تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال بارے چشم کشا انکشافات

تعلیمی اداروں میں 53 فیصد بچے منشیات کے عادی، رپورٹ | urduhumnews.wpengine.com

لاہور کے تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کے بارے میں چشم کشا انکشافات سامنے آئے ہیں ، پنجاب کے دارالحکومت کےتعلیمی ادارے منشیات فروشی کا بڑا گڑھ بنتے جارہے ہیں۔ گزشتہ آٹھ ماہ کے دوران سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں سے 78 کلو گرام چرس اور ایک ہزار لٹرشراب برآمد کی گئی ہے۔

پولیس نے سو سے زائد ملزموں کو گرفتار کرکے ایک سو ستائیس مقدمات درج کئے ہیں۔

یوں کہا جائے کہ لاہور کے تعلیمی ادارے منشیات فروشی کا مرکز بن گئے ہیں تو مبالغہ آرائی نہ ہوگی کیونکہ گزشتہ آٹھ ماہ کے دوران پولیس نے خواتین سمیت سو سے زائد ملزموں کو تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار کیا۔

گرفتار ملزمان کیخلاف چالان عدالتوں میں زیرسماعت ہیں۔ پولیس کے اعداد و شمار کے مطابق شہر بھر میں مجموعی طور پر منشیات فروشی کے ساڑھے چار ہزار سے زائد مقدمات درج ہوئے۔

خطرناک ترین آئس  ہیرئن نامی نشے سے اب تک تین ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔ گزشتہ روز بھی گرین ٹاؤن پولیس نے تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرنے والا گروہ پکڑا تھا۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے سینکڑوں شراب کی بوتلیں ایک کلو سے زائد چرس اور آئس برآمد کی گئی۔

یہ بھی پڑھیے: تعلیمی اداروں کے باہر منشیات فروخت کرنے والے میاں بیوی دھر لئے گئے


متعلقہ خبریں