وزیر اعظم عمران خان کا ائیر ہیڈکوارٹرز کا دورہ

وزیر اعظم عمران خان کا ائیر ہیڈکوارٹرز کا دورہ

فوٹو: ہم نیوز


اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان نےکابینہ ارکان کے ہمراہ ائیر ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا ہے جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں بتایا گیا کہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے وزیر عظم عمران اور کابینہ ارکان کا خیرمقدم کیا۔

عمران خان نے یاد گار شہدا پر پھولوں کی چارد چڑھائی اور ائیر چیف مارشل خصوصی ملاقات بھی کی۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور عسکری معاملات زیربحث آئے۔

وزیراعظم نے ملکی دفاع میں فضائیہ کی کوششوں کو سراہا اور عزم حوصلے کی تعریف کی۔

عمران خان نے فضائی سرحدوں کی سیکیورٹی پر مامور پاک فضائیہ کے کردار کوسراہا۔

انہوں نےفروری 2019 میں پاک فضائیہ کی شاندارکارکردگی اور دہشتگردی کےخلاف جنگ میں اہم کردار کی تعریف کی۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر دفاع پرویز خٹک، مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ، معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان اور وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھیں۔


متعلقہ خبریں