قائداعظم ٹرافی کا شیڈول جاری

قائداعظم ٹرافی کا شیڈول جاری

فائل فوٹو


لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے ڈومیسٹک سیزن 2019-20 کے لیے قائداعظم ٹرافی کا شیڈول جاری کردیا ہے۔

شیڈول کے مطابق قائداعظم ٹرافی فرسٹ اور سیکنڈ الیون کے میچز بیک وقت 14 ستمبر کو شروع ہوں گے۔

پی سی بی کے مطابق ٹورنامنٹ کے 31 مقابلے6 شہروں کے 9 مختلف میدانوں میں ہوں گے۔

قائداعظم ٹرافی فرسٹ کلاس کرکٹ کے 4 میچز کی میزبانی بگٹی اسٹیڈیم کوئٹہ کو سونپ دی گئی ہے۔

کوئٹہ 11 سال بعد قائداعظم ٹرافی کے میچز کی میزبانی کرے گا اور چار مقابلے بگٹی اسٹیڈیم میں ہوں گے۔

بنیادی طورپر قائداعظم ٹرافی ٹورنامنٹ کو 2 مراحل میں تقسیم کیا گیا ہے۔

ٹورنامنٹ کا پہلا مرحلہ 14 ستمبر سے 8 اکتوبر جبکہ دوسرا مرحلہ 28 اکتوبر سے 13 دسمبر تک جاری رہے گا۔

قائداعظم فرسٹ الیون کا فائنل میچ 9 سے 13 دسمبر تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

سیکنڈ الیون کا فائنل میچ 29 نومبر سے اسٹیٹ بنک اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہوگا۔

ایونٹ کے 6 میچز کی میزبانی ایبٹ آباد کرکٹ اسٹیڈیم کرے گا۔

نیشنل اسٹیڈیم اور یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں 5، 5 مقابلے ہوں گے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور اور کے آر ایل اسٹیڈیم راولپنڈی میں 3 میچز کھیلے جائیں گے۔

جناح اسٹیڈیم سیالکوٹ اور اسٹیٹ بینک گراؤنڈ کراچی میں 1، 1 میچ کھیلا جائے گا۔


متعلقہ خبریں