بھارت کے ایک بار پھر پاکستان پر الزامات


اسلام آباد: بھارت نے ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان پر الزامات عائد کر دیے۔

بھارتی دفتر خارجہ نے پاکستان پر الزامات عائد کیے ہیں کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو شدید دباؤ کے باعث پاکستانی الزامات تسلیم کر رہا ہے جبکہ ناظم الامور کی رپورٹ کے بعد عالمی عدالت انصاف کے فیصلہ پر عمل درآمد سے متعلق بتائیں گے۔

ترجمان بھارتی دفتر خارجہ نے دہشت گرد کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے مطابق بھارتی ڈپٹی کمشنر نے کلبھوشن یادیو سے ملاقات کی ہے۔

بھارتی ڈپٹی کمشنر کی کلبھوشن یادیو سے ملاقات پر ترجمان بھارتی دفتر خارجہ نے کہا کہ ڈپٹی ہائی کمشنر کی کلبھوشن یادیو سے ملاقات کے رپورٹ کا انتظار ہے، رپورٹ ملنے کے بعد جائزہ لیں گے کہ عالمی عدالت انصاف کے احکامات پر عمل ہوا ہے یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں ‘بھارت کے لئے فضائی حدود بند کرنے کا فیصلہ ہو چکا ہے ’

بھارتی حکام نے مزید کہا کہ قونصلر رسائی اور دیگر پیش رفت سے متعلق کلبھوشن یادیو کی اہلیہ کو آگاہ کر دیا گیا ہے اور کلھبوشن یادیو کو انصاف کی فراہمی اور ان کی بحفاظت وطن واپسی کے لیے کوشاں ہیں۔


متعلقہ خبریں