بلوچستان میں سیب کی فصل تیار،کسانوں کے چہروں پر خوشی کے بجائے اُداسی


بلوچستان میں سیب کی فصل تیار ہوچکی ہے لیکن کسانوں کے چہروں پر خوشی کے بجائے اداسی ہے، کہتے ہیں مناسب دام نہ ملنے پر سیب کوئٹہ میں سستے نرخوں پر فروخت کرنے پر مجبور ہیں ۔

بلوچستان میں ذائقے اور غذائیت سے بھرپورسیب تو تیار ہوگئے ہیں لیکن مناسب ریٹ نہ ملنے کی وجہ سے انہیں دیگر صوبوں کی منڈیوں تک رسائی نہیں مل سکی ۔  اس لیے یہ میٹھے رسیلے سب  سستے داموں کوئٹہ کی سڑکوں پر ہی فروخت ہونے لگے۔

سیب کاشت کرنے والے کسانوں کا کہناہے کہ  سال بھر محنت کر کے فصل تیار کی لیکن سب کا مناسب ریٹ نہیں مل رہا ۔ اسٹور بھی نہیں جہاں وہ مال کو اسٹور کرکے باقی صوبوں تک پہنچا سکیں ۔ اس لیے اس بار نقصان کا اندیشہ ہے۔

سیب کی فصل کاشت کرنے والے کسانوں  ولی خان  اورخدائے دوست کاکڑ نے ہم نیوز سے گفتگو میں کہا ہے کہ لال پیلے ، رس بھرے سیبوں کا 20 کلو کا تھیلہ صرف 200 روپے میں ہی فروخت ہورہا ہے۔

زمیندار تو مناسب ریٹ نہ ملنے پر پریشان ہیں تاہم خریدار کافی خوش ہیں کہتے ہیں اس سال سستا سیب غریب طبقہ بھی خوشی سے خرید رہا ہے۔

زمینداروں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ پھل اسٹاک کرنے کے لیے کولڈ اسٹور بنائے تاکہ پھلوں کو خراب ہونے سے بچایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیے: اتوار بازاروں میں سبزی اور پھلوں کی قیمتوں میں کمی


متعلقہ خبریں