مقبوضہ جموں وکشمیر میں میجر جنرل آصف غفور کے پوسٹرز آویزاں

میجرجنرل آصف غفور کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی

فوٹو: فائل


اسلام آباد: مقبوضہ جموں وکشمیر میں ترجمان پاک فوج میجرجنرل آصف غفور کے پوسٹرزلگا دیے گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی شاہراہوں، گلیوں اور چوراہوں میں میجر جنرل آصف غفور کے پوسٹرز اور ہینڈ بلز آویزاں ہیں۔

پوسٹرز پر  ڈی جی آئی ایس پی آر کا کشمیریوں کے لیے آخری گولی ،آخری سپاہی تک لڑنے کا بیان بھی نمایاں ہے۔

میجرجنرل آصف غفور کے  پوسٹرز نے بھارتی حکومت اور ذرائع ابلاغ کو سیخ پا کردیا ہے۔

سخت سیکیورٹی اور بھارتی فوج کی موجودگی میں میجرجنرل آصف غفور کے پوسٹر آویزاں ہونا پاک فوج کی مقبولیت کا اعتراف ہے۔

خیال رہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں 27 دن سے بھارتی فوج نے کرفیو لگا رکھا ہے اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کوبھی داخلے کی اجازت نہیں۔

بھارتی فوج کی کثیر تعداد علاقے میں موجود ہے کہ اور ہر قسم کی کاروباری سرگرمیاں معطل ہیں۔


متعلقہ خبریں