بھارتی آرمی چیف بپن راوت پاکستان سے خوفزدہ

بھارتی آرمی چیف پاکستان سے خوفزدہ

فوٹو: فائل


دہلی: بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت بھی پاکستان کی انفارمیشن وار حکمت عملی سے خوف زدہ ہو گیا۔

بھارتی آرمی چیف نے دہلی میں سابق فوجیوں کی منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران اپنے سابق فوجی افسران کو سوشل میڈیا کے استعمال سے متعلق محتاط رہنے کی ہدایت کر دی۔

بپن راوت نے انفارمیشن وار فیر میں پاکستان سے شکست تسلیم کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ گزشتہ ہفتے آپریشنل معلومات کے لیک ہونے کے سنگین واقعات سامنے آئے تھے جس میں انتہائی خفیہ معلومات بھی لیک ہوئی تھیں۔

دو ماہ قبل بھارتی آرمی چیف نے دہلی میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کو دھمکی دی تھی کہ پاکستانی فوج کو ہر قسم کی طالع آزمائی کی سزا دی جائے گی اور پاکستان کو کسی بھی قسم کی مداخلت کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں بھارت کے ایک بار پھر پاکستان پر الزامات

جنرل راوت کا کہنا تھا کہ بھارتی کی مسلح افواج ہماری ملکی سالمیت کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہے اور اس حوالے سے کسی کو غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے۔


متعلقہ خبریں