مجھے نیب سے آج تک کوئی کاغذ یا کال نہیں آئی، سائرہ افضل


اسلام آباد: وفاقی وزیرصحت سائرہ افضل تارڑنے کہا ہے کہ مجھے نیب کے ذریعے آج تک کوئی کاغذ یا کال نہیں آئی۔ اداروں کو میڈیا کے ذریعے بات نہیں کرنی چاہیےتھی۔

انہوں نے نیب ریفرنس کے حوالے سے وضاحتی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پہلےجومافیا پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل(پی ایم ڈی سی) میں تھی اگر نیب ان کے خلاف کارروائی کرتا تومجھے خوشی ہوتی۔

ان کا کہنا تھا کہ ”چیئرمین نیب کو خط لکھ کر بتایا ہے آپ کے فیصلے سے میری ساکھ متاثر ہوئی ہے۔ نیب 15 دن میں اس انکوائری کو مکمل کرے۔”

سائرہ افضل نے یہ بھی کہا کہ ”میں کسی احتساب سے نہیں ڈررہی۔ نیب کے ساتھ مکمل تعاون کے لیے تیار ہوں۔ جوجہاد میں نے شروع کیا اسی کا نتیجہ ہے کے میں آج یہاں ہوں۔”

انہوں نے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ”مجھے نہیں پتہ کے کس کی درخواست پر یہ کارروائی شروع کی گئی۔ اس ماحول میں کوئی شخص کام کرنے کوتیار نہیں۔”

گزشتہ روز نیب نے سارہ افضل کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کے آغاز کا فیصلہ کیا تھا۔ جس کے ردعمل میں ان کی جانب سے پریس کانفرنس کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں