طورخم بارڈر سے دوہری شہریت رکھنے والا مبینہ افغان ایجنٹ گرفتار


پشاور:وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے پاک افغان طورخم بارڈر سے دوہری شہریت رکھنے والے مبینہ افغان ایجنٹ کو گرفتارکرلیاہے۔ملزم پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث تھا۔

ایف آئی اے پشاور حکام کے مطابق پاکستانی نوجوان عمر داؤد کا تعلق ضلع کرک سے ہے جس نے افغانستان کی شہریت حاصل کر رکھی  ہے۔

ملزم سے افغان پاسپورٹ بھی برامد ہوا ہے۔ عمر داؤد پانچ دفعہ بھارت کا دورہ بھی کرچکا ہےاور خفیہ طور پرافغانستان اور بھارتی ایجنسیوں کے لیے کام کررہا تھا۔

ایف ائی اے ذرائع کے مطابق ملزم نے پاکستانی سیکیورٹی ایجنسیوں کے خلاف زہر افشانی کی اورپشتون لبریشن آرمی کی نام سے تنظیم بھی بنا رکھی تھی جس کے باعث سکیورٹی اداروں نے ملزم کا نام ای سی ایل میں ڈالا تھا۔

طورخم سرحد سے گرفتاری کے بعد عدالت نے ملزم کی درخواست ضمات مسترد کرکے عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔

عمر داؤد خٹک پر یہ الزام بھی ہے کہ اس نے سوشل میڈیا پر پشتون نوجوانوں کو پاکستان کے خلاف اکسایا ہے۔ انڈیا کی مختلف یونیورسٹیز اور چینلز پرپاکستان کے خلاف انٹر ویوز بھی دیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عبدالغنی مجید کو ایک اور کیس میں گرفتار کرنے کا فیصلہ


متعلقہ خبریں