سابق بھارتی فوجی افسر نے پاک فوج کی تعریف کر دی

سابق بھارتی فوجی افسر نے پاک فوج کی تعریف کر دی

لندن: سابق بھارتی فوجی جنرل ریٹائرڈ لیفٹیننٹ سید عطا حسنین نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی بہترین حکمت علی کی تعریف کر دی۔

لندن میں اسٹریٹجک علوم کے بین الاقوامی ادارے کے زیر اہتمام ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے جنرل ریٹائرڈ سید عطا حسنین نے کہا کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے اطلاعات کی جنگ میں بھارتی فوج کو مکمل طور پر مات دے دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایس پی آر نے جدید جنگی حربوں اور مہارت میں بہترین پیشہ وارانہ خدمات انجام دی ہیں اور ان کی اپنے ملک کے خدمات قابل تعریف ہیں۔

سابق بھارتی فوجی افسر نے پلوامہ واقعہ کا ذمہ دار بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس حقیقت سے آگاہ تھے کہ بھارتی حکومت میں تنازعات کے حل کی سمجھ بوجھ کے فقدان کے باعث پلوامہ حملے جیسا واقعہ رونما ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج نے گزشتہ 30 سال میں کئی تزویراتی غلطیاں کی ہیں لیکن فوجی کارروائیوں کو نفسیاتی جنگ کے طور پر استعمال کرنا اُس کی بڑی غلطی تھی۔

یہ بھی پڑھیں بھارت کے ایک بار پھر پاکستان پر الزامات

کشمیرکے حوالے سے سابق بھارتی فوجی جنرل نے کہا کہ یہ مسئلہ طاقت کے استعمال سے حل نہیں کیا جاسکتا اور بھارت کو بالآخر مقبوضہ کشمیر میں طاقت کے وحشیانہ استعمال کی پالیسی ترک کرنا ہو گی۔


متعلقہ خبریں