نجی اسکول میں جھولا ٹوٹنے سے زخمی ہونیوالا بچہ چل بسا


لاہور: لاہور کے ایک نجی اسکول میں جھولا ٹوٹنے سے زخمی ہونیوالا بچہ سوموار کو اسپتال میں دوران اعلاج چل بسا۔

جھولے میں ناقص میٹریل کا استعمال یا انتظامیہ کی لا پرواہی، لاہور کے علاقے مزنگ میں واقع نجی اسکول میں نصب جھولا ساڑھے چار سالہ ننھے طالب علم کی جان لے گیا۔

گھر سے حصول علم کے لئے آئے ننھے معیز کو جھولا ٹوٹنے پر ایک ہفتہ پہلے اسکول انتظامیہ نے گنگا رام اسپتال منتقل کیا تھا، لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔

جگر گوشے کی موت پر غم سے نڈھال باپ  کا کہنا ہے کہ اسکول  انتظامیہ نے اس حوالے سے غفلت کا مظاہرہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: نجی اسکولوں میں سوئمنگ کلاسز پر پابندی

بچے کے والد راشد نے کہا کہ اسکول میں کوئی کیمرہ ہے اور نہ ہی کوئی گارڈ۔ اسکول  انتظامیہ نے انہیں بتایا ہی نہیں کہ ان کا بچہ جھولے سے گر کر زخمی ہوا ہے۔

پولیس نے معیز کے والد کی مدعیت میں قتل کی دفعات کے تحت اسکول انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔  ذرائع کے مطابق مالک اسکول کو تالے لگا کر فرار ہو گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں