ایل ڈی اے کے سابق ڈی جی احد خان چیمہ گرفتار

احد چیمہ کی عدم پیشی نیب حکام برہم | HUM.TV

لاہور: نیب نے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سابق ڈائریکٹر جنرل احد خان چیمہ کو گرفتار کرلیا ہے۔

احد خان چیمہ کو گلبرگ میں ایم ایم عالم روڈ سیون سی ون میں توانائی پروجیکٹ پنجاب کے دفتر سے گرفتار کیا گیا ہے۔

نیب نے احد خان چیمہ کو بار بار طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر گرفتار کیا گیا ہے۔

ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ پر آشیانہ اسکیم میں مبینہ کرپشن اور من پسند ٹھیکداروں کو ٹھیکے دینے کا الزام ہے۔

احد خان چیمہ وزیراعلیٰ پنجاب کے دست راست سمجھے جاتے ہیں۔ ڈی جی نیب نے احد خان چیمہ کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے۔

نیب کی جانب سے 22 فروری کو وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو بھی طلب کیا گیا تھا اور وزیراعلیٰ پنجاب نے نیب کے سامنے پیش ہوکر اپنا بیان ریکارڈ کرایا تھا۔

2012 میں میں آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کا آغاز ہوا تھا۔ منصوبے کے مطابق پانچ سال میں 50 ہزار گھر تعمیر کئے جانے تھے لیکن دعوے حقیقت میں تبدیل نہ ہوسکے۔


متعلقہ خبریں