’یورپی یونین بھارت کو کشمیریوں کی نسل کشی سے روکے‘

بھارت کا یوم جمہوریہ ہمارے لیے یوم سیاہ ہے، وزیر اعظم آزاد کشمیر

فوٹو: فائل


برسلز/اسلام آباد: وزیراعظم  آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ یورپی یونین بھارت کو کشمیریوں کی نسل سے روکے بصورت دیگر ایک بڑا انسانی سانحہ پیش آسکتا ہے۔

یورپی میڈیا اور بیلجیئم میں موجود دیگر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں آٹھ ملین کی آبادی اپنے گھروں تک محدود ہے جب کہ سماجی، مذہبی اور سیاسی اجتماعات کی آزادی بھی ان سے چھین لی گئی ہے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ بی جے پی کی بھارتی حکومت ایک مذموم منصوبے کے ذریعے کشمیریوں کی نسل کشی کرنا چاہتی ہے۔

انہوں نے عالمی برادری اور اقوام متحدہ سے اپیل کی کہ کشمیریوں کی نسل کشی کو روکتے ہوئے انسانی جانوں کو بھارتی فوجیوں کی بربریت سے بچایا جائے۔

راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ ایک ماہ ہونے کو ہے اور مقبوضہ کشمیر کے لوگ مسلسل کرفیو کا سامنا کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں غذائی اجناس اور ادویات تک رسائی محدود ہو گئی ہے جب کہ لوگ پوری دنیا سے کٹ کر رہ گئے ہیں

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہے اور لائن آف کنٹرول کے باشندے بھی محفوظ نہیں۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے عالمی میڈیا کو بتایا کہ بھارت لائن آف کنٹرول پر حملے کر کے دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر سے ہٹانا چاہتا۔

راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ اوورسیز کو چاہیے کہ متحد ہوکر مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حق میں اپنی آواز بلند کریں۔


متعلقہ خبریں