ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا

ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی، بارش کا بھی امکان

فوٹو: فائل


اسلام آباد: آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم بعض مقامات پر بارش کا بھی امکان ہے۔

منگل  کے روز راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، قلات، ژوب، میر پور خاص، کراچی ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر تیزہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ روز پنجاب، کراچی سمیت سندھ میں کہیں کہیں جبکہ سبی، مالاکنڈ، پشاور ،مردان ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش شہید بینظیرآباد 70 ، کراچی ( فیصل بیس 09 ،ماڈل آبزرویٹری 01)، سکرنڈ 41، کلوئی 35، چھور26،  میرپورخاص 21،مٹھی 10،بدین06، حیدر آباد 05 ، اسلام کوٹ، جیکب آباد 03، ڈپلو، نگرپارکر 02، پنجاب: خانیوال 38، سیالکوٹ 08،اسلام آباد (سیدپور 07، گولڑہ 05، بوکرہ 03 ) نورپورتھل،جوہر آباد 07 ، جہلم 05،اوکاڑہ 04 فیصل آباد، سرگودھا، 03، منڈی بہاوالدین 02،  رحیم یار خان01،  سبی 06، تخت بائی 05،چراٹ 04، سیدو شریف 03، لوئر دیر 01 کوٹلی میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

کل ریکارڈ کیےگئےگرم ترین مقامات کےدرجہ حرارت میں تربت، دالبندین، دادو 41 اور نوکنڈی میں  40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں