پاکستان اسٹاک مارکیٹ ایک پھر گراوٹ کا شکار

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 172 پوائنٹس کا اضافہ

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پاکستان اسٹاک ایکسچینج ایک بار پھر گراوٹ کا شکار ہو گئی۔ کاروبار کا اختتام 247 پوائنٹس کی کمی پر ہوا۔

منگل کو کاروباری ہفتہ کے دوسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں ملا جُلا رجحان رہا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 30 ہزار 57 پوائنٹس پر ہوا اور ابتدا میں ہی انڈیکس مثبت زون میں پہنچ گیا اور کاروبار میں تیزی نظر آئی۔

کاروبار کے آغاز پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں مثبت آغاز ہوا اور انڈیکس میں 190 پوائنٹس تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 30 ہزار 247 پوائنٹس پر پہنچ گیا تھا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار زیادہ دیر مثبت زون میں ٹریڈ نہ کر سکا اور جلد ہی منفی زون میں چلا گیا۔ کاروبار کے اختتام سے قبل 100 انڈیکس میں 318 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس 29 ہزار 739 پوائنٹس تک گر گیا تھا تاہم کاروبار کا اختتام 29 ہزار 809 پوائنٹس پر ہوا۔

کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 48,684,010 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 2,238,873,226 بنتی ہے۔

گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج  زبردست تیزی رہی اور کاروبار کا اختتام 385 پوائنٹس کے ساتھ ہوا تھا۔

کاروباری ہفتہ کے پہلے روز پیر کو اسٹاک مارکیٹ کا آغاز کچھ تیکنیکی مسائل کے باعث تاخیر سے ہوا تاہم کاروبار کے آغاز سے ہی اسٹاک مارکیٹ مثبت زون میں ٹریڈ کرتی نظر آئی تھی۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 29 ہزار 672 پوائنٹس کے ساتھ ہوا اور آغاز میں ہی 100 انڈیکس میں 30 ہزار کی سطح عبور کر گیا اور انڈیکس 506 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 30 ہزار 178 پوائنٹس پر پہنچ گیا تھا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا اختتام 385 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 30 ہزار 57 پوائنٹس پر ہوا۔ تھا۔


متعلقہ خبریں