عام انتخابات کی آمد، سیاستدان ‘عوامی’ ہونے لگے


کوئٹہ:عام انتخابات کے انعقاد  کا وقت نزدیک آتا دیکھ کر عوام اور عوامی مقامات سیاستدانوں کی باالعموم اور حکمرانوں کی باالخصوص توجہ کا مرکز بننےلگے ہیں۔

وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور مریم نواز کے بعد وزیر اعلی بلوچستان نے بھی عوامی انداز میں جناح روڈ اور عبدالستار روڈ کوئٹہ کا دورہ کیا۔

میر قدوس بزنجو کی گاڑی نہ صرف ٹریفک جام میں کھڑی رہی بلکہ انھوں نے لوگوں کے مسائل سننے کے علاوہ عام افراد کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔

وزیر اعلی بنا کسی اعلان کے جب پہنچے تو انھوں نے اپنے لئے ٹریفک روکنے سے بھی منع کردیا جس پر لوگوں نے خوشگوار حیرت کا اظہار کیا۔

انھوں نے عبدالستار روڈ کی ابتر صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے اسے پارکنگ فری بنانے اور واکنگ اسٹریٹ میں تبدیل کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعلی نے  پھلوں کی دوکان سے بڑی مقدار میں خریداری کر کے انہیں ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں میں تقسیم کیا تو اہلکاروں کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا گیا۔

اس سے قبل وزیر اعلی شید مراد علی شاہ بھی صحافیوں اور پولیس اہلکاروں کے ہمراہ بنا پروٹوکول اکھٹے بیٹھ کر ہوٹل پر ناشتہ کرچکے ہیں۔

سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی نے بھی اپنی والدہ کے انتخابی حلقے کے دورے میں پروٹوکول اور حفاظتی حصار ختم کرکے چھولے چاٹ کھائی اور سیلفیاں بنوائیں تھیں۔

تحریک انصاف رہنما عمران خان اور جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق بھی عوامی مقامات پر عوامی انداز میں نظر آتے رہتے ہیں۔


متعلقہ خبریں