اداکار عابد علی اسپتال منتقل

اداکار عابد علی انتقال کر گئے

فوٹو: فائل


دو ماہ تک طبیعت خراب رہنے کے بعد معروف اداکار عابد علی کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ان کی صاحبزادیوں رحما علی اور ایمان علی نے اپنے اسٹاگرام اکاؤنٹ پر بتایا کہ والد کی طبیعت گزشتہ دو ماہ سے بہت خراب ہے۔

 

View this post on Instagram

 

Pls pray for papa’s health

A post shared by Iman Ali (@imanalyofficial) on

انہوں نے کہا کہ ہر طرح کی ادویات کا استعمال کیا تاہم ڈاکٹروں نے اپنی حتمی رائے دی ہے کہ وہ انہیں (عابد علی) بچانے کے لیے کچھ نہیں کرسکتے۔

کوک اسٹوڈیو گلوکارہ کا کہنا تھا کہ اللہ سے بڑی کوئی طاقت نہیں ہے۔ ہمارے ساتھ اگر آپ لوگوں کی دعائیں بھی مل جائیں تو شاید اللہ سن ہی لیں کسی کی۔

دوسری جانب ایمان علی نے ایک تصویر پوسٹ کرکے اپنے والد کی تندرستی کے لیے دعا کی۔


متعلقہ خبریں