بھارت سے ادویات و طبی آلات کی تجارت پر عائد پابندی کا خاتمہ

بھارت سے ادویات و طبی آلات کی تجارت پر عائد پابندی کا خاتمہ

اسلام آباد: حکومت پاکستان نے ایک مرتبہ پھر بھارت سے ادویات اور طبی آلات منگوانے کی اجازت دے دی ہے۔ اس مقصد کے لیے حکومت نے امپورٹ پالیسی آرڈر 2016 اور ایکسپورٹ پالیسی آرڈر 2016 میں ترامیم کی ہیں۔ وزارت تجارت کی جانب سے اس سلسلے میں دو ایس آر اوز بھی جاری کیے گئے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ نے 9 اگست کو بھارت کے ساتھ باہمی تجارت ختم کرنے کی منظوری دی تھی۔ کابینہ نے یہ فیصلہ مقبوضہ وادی کشمیر میں کیے جانے والے مودی حکومت کے اقدامات پر کیا تھا۔

خطے میں امن و سلامتی کو خطرات لاحق ہیں، عمران خان

بھارت میں برسر اقتدار انتہا پسند حکمراں جماعت کی جانب سے نامزد وزیراعظم نریندر مودی، وزیرداخلہ امیت شاہ اور مشیر برائے قومی سلامتی امور اجیت ڈووال کی زیر نگرانی مقبوضہ وادی چنار کو آئین کے تحت حاصل خصوصی حیثیت کا خاتمہ کرکے پانچ اگست 2019 کو وہاں غیر معینہ مدت کے لے کرفیو نافذ کیا گیا تھا۔

مقبوضہ وادی کشمیر میں لگائے جانے والے کرفیو کا تسلسل تاحال برقرار ہے اور بدترین ریاستی جبر و تشدد انسانی المیے کو جنم دے رہا ہے لیکن عالمی دنیا تاحال عملی اقدامات سے گریزاں صرف ’تک تک دیدم-دم نہ کشیدم‘ کی تصویر بنی ہوئی ہے۔

’ کشمیر کی صورتحال پرعالمی برادری کی خاموشی سے حالات مزید خراب ہوں گے‘

وزیراعظم عمران خان واضح طور پر کہہ چکے ہیں کہ مقبوضہ وادی کشمیر میں کیے جانے والے ریاستی و حکومتی مظالم پر عالمی دنیا کو بیدار ہونا ہو گا۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بھی چند گھنٹے قبل عالمی خاموشی پر کڑی نکتہ چینی کی ہے اور خبردار کیا ہے کہ مقبوضہ وادی کی صورتحال مزید گھمبیر ہو جائے گی۔

وفاقی وزارت تجارت کی جانب سے جاری کردہ ایس آو اوز کے مطابق بھارت سے جراحی کے آلات کی درآمد و برآمد پرعائد پابندی اٹھا لی گئی ہے۔ بھارت سے اب ماضی کی طرح جان بچانے والی ادویات بھی برآمد کی جا سکیں گی۔

’پاکستان کا بھارت سے تجارتی تعلقات معطل اور سفارتی کم کرنے کا فیصلہ درست ہے‘

ہم نیوز نے وزارت تجارت کے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ  یہ اقدام انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دونوں ممالک کے عوام کو علاج کی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اٹھائے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں