وسیم اکرم کی اہلیہ نے کراچی کے ساحل کو عوام کیلئے بند کرنے کا مطالبہ کر دیا

وسیم اکرم کی اہلیہ نے کراچی کے ساحل کو عوام کیلئے بند کرنے کا مطالبہ کر دیا

کراچی: سابق کرکٹروسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نےسی ویو کے ساحل کو لوگوں کے لیے خطرناک قرار دے دیا۔

شنیرا اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میں اب ایسی سنگین صورتحال پر خاموش نہیں رہ سکتی، سی ویو کے ساحل پر کئی کلومیٹر تک طبی فضلہ پھیلا ہوا ہے، جن میں سینکٹروں کی تعداد میں استعمال شدہ سرینجیں موجود ہیں۔


ان کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ فوری طور پر اس علاقے کو سیل کرے اور پیشہ وار اہلکاروں کو اس علاقے کی صفائی کے انتظامات سونپے۔

شنیرا اکرم نے تنبہیہ کرتے ہوئے کہا کہ سی ویو کا ساحل طبی فضلے کے باعث ماحول دشمن بن چکا ہے جس کی صفائی کے لئے ایمرجنسی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔


ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ چار سالوں میں کئی مرتبہ میں اس ساحل پر آئی ہوں مگر پہلی بار مجھے یہاں سے خوف آ رہا ہے۔


متعلقہ خبریں