کشمیر کی صورتحال، عمران خان کا سعودی ولی عہد سے ٹیلیفونک رابطہ

کشمیر کی صورتحال، عمران خان کا سعودی ولی عہد سے ٹیلیفونک رابطہ

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان  نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورت حال پر بات چیت ہوئی۔

عرب میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی امور پر گفتگو اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

یاد رہے وزیراعظم عمران خان اورسعودی ولی عہد میں 2 ہفتے کے دوران تیسری مرتبہ رابطہ ہوا ہے۔

گزشتہ ہفتے بھی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی تھی۔

سعودی عرب کے ولی عہد نے کشمیر کے معاملے پر وزیراعظم سے تبادلہ خیال کیا جبکہ پاکستانی وزیراعظم نے انہیں کشمیر کی تازہ ترین صورت حال کے بارے میں آگاہ کیا تھا۔

مزید پڑھیں: امریکی صدر مسئلہ کشمیر پر ثالثی کیلئے میدان میں آ گئے

اس کے علاوہ دونوں رہنمائوں نے خطے کی مجموعی صورت حال کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ انہوں نے مسئلہ کشمیر پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور عمران خان سے بات کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں امریکی صدر نے کہا تھا کہ پاکستان اور بھارت  سے کشمیر پر کشیدگی کم کرنےکی درخواست کی ہے اور اس حوالے سے بات چیت مثبت رہی ۔

انہوں نے کہا تھا کہ دونوں رہنماؤں سے تجارت اور اسٹرٹیجک معاملات پر بھی ان کی بات چیت ہوئی ہے۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگرچہ دونوں ممالک کے درمیان صورتحال بہت خراب ہے لیکن ان کی گفتگو اچھی رہی ہے۔


متعلقہ خبریں