فیصلوں پر عمل کرتے ہیں، تسلیم کرنا نہ کرنا ہمارا حق ہے، پرویز رشید


اسلام آباد: سابق وفاقی وزیربرائے اطلاعات ونشریات پرویزرشید نے کہا ہے کہ پارٹی قیادت وہی سنبھالے گا جس کا نواز شریف انتخاب کریں گے۔

پرویز رشید نے اسلام آباد ائرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چند ماہ میں پورے ملک نے دیکھ لیا کہ عوام نواز شریف کےساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کنٹرولڈ انجینئرڈ ڈیموکریسی ہرگز قبول نہیں کی جائے گی۔ عدالتی فیصلوں پر عمل کرتے ہیں تاہم فیصلوں کو تسلیم کرنا یا نہ کرنا ہمارا حق ہے۔

عوام کے خلاف جتنے بھی فیصلے کیے گئے ہیں عوام نے انہیں قبول نہیں کیا لیکن نواز شریف نے ان فیصلوں پر عمل کیا ہے۔

پرویز رشید نے کہا کہ آئین کی خلاف ورزی کرنے والا وہیں پہنچے گا جہاں ماضی میں لوگ پہنچے ہیں۔

گزشتہ روز سپریم کورٹ نے انتخابی اصلاحات ایکٹ 2017 کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ آئین کی دفعہ 62،63 پر پورا نہ اترنے والا نا اہل شخص کسی سیاسی جماعت کی صدارت نہیں‌ کرسکتا۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کے نتیجے میں نوازشریف مسلم لیگ ن کی صدارات کے لیے نا اہل ہوگئے ہیں۔


متعلقہ خبریں