ٹیسٹ رینکنگ : اسمتھ نے کوہلی سے پہلی پوزیشن چھین لی

ٹیسٹ رینکنگ : اسمتھ نے کوہلی سے پہلی پوزیشن چھین لی

کراچی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلوی بلے باز اسٹیون اسمتھ نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے پہلی پوزیشن چھین لی۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری بلے بازوں کی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ ایشیز سیریزمیں عمدہ کارکردگی دکھانے کی بدولت 904 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر آ گئے ہیں۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور وہ 903 پوائنٹس کے ساتھ رینکنگ میں دوسرے نمبر پربراجمان ہیں۔

ٹیسٹ ٹیموں کی رینکنگ کی بات کی جائے تو ویسٹ انڈیز کو سیریز میں کلین سویپ کرنے کے بعد بھارت پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔

دیگر ٹیموں کی بات کریں تو نیوزی لینڈ دوسرے، جنوبی افریقہ تیسرے، انگلینڈ چوتھے، آسٹریلیا پانچویں، سری لنکا چھٹے جبکہ  پاکستان 84 پوائںٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر موجود ہے۔

باولرز کی رینکنگ کی بات کریں تو آسٹریلیا کے تیز گیند باز پیٹ کمنز پہلے، کاغیسو راباڈا دوسرے، بمرا تیسرے، جیسن ہولڈر چوتھے، جیمز اینڈرسن پانچویں، ویرون فیلنڈر چھٹے، ٹرینٹ بولٹ ساتویں، ویگنر آٹھویں، راؤچ نویں اور پاکستان کے محمد عباس دسویں نمبر پر براجمان ہیں۔

آل راونڈرز رینکنگ میں کوئی پاکستانی کھلاڑی ٹاپ ٹوینٹی میں بھی جگہ نہ بنا سکا جبکہ ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر کا آلراونڈرز رینکنگ میں پہلا نمبر ہے۔


متعلقہ خبریں