وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ترک ہم منصب سے رابطہ

پاکستان کا بھارت کو جواب اپنے دفاع میں تھا،شاہ محمود

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر ایمبیسڈر جان بولٹن سےٹیلیفونک رابطہ


اسلام آباد:مقبوضہ کشمیر میں غاصبانہ بھارتی تسلط اور کشمیری عوام کے ساتھ ہونے والے مظالم کو اُجاگر کرنے کیلئے پاکستان کی طرف سے سفارتی کوششیں جاری ہیں۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا اپنے ترک ہم منصب مولود چاؤش اوغلو سے ٹیلیفونک رابطہ ہواہے۔

مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور خطے میں امن و امان کی ابتر صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

دفترخارجہ کے مطابق مخدوم شاہ محمود قریشی نے اس موقع پر کہاکہ پاکستان اور ترکی کے مابین دیرینہ تاریخی،سماجی اور ثقافتی برادرانہ تعلقات ہیں، خطے سے متعلقہ اہم امور پر پاکستان اور ترکی کے نقطہ نظر میں خاصی مماثلت رہی ہے اور دونوں ممالک نے مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں 5 اگست سے مسلسل کرفیو نافذ کر رکھا ہے جس کے باعث لاکھوں انسانوں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صورتحال اس قدر تشویشناک ہے کہ مسلسل کرفیو کی وجہ سے خوراک اور ادویات کی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے ۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کے نہتے مسلمانوں کی نظریں اقوام عالم بالخصوص مسلم دنیا کی طرف دیکھ رہی ہیں۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اتحاد بین المسلمین کے کیلئے ترکی کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کے نہتے مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کرنے پر ہم ترک صدر کے شکرگزار ہیں۔

دونوں وزرائےخارجہ کا دوطرفہ مشاورت جاری رکھنے اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس بالخصوص او آئی سی رابطہ گروپ برائے کشمیر کے اجلاس میں ملاقات پر اتفاق بھی ہوا۔

یہ بھی پڑھیے: کشمیر کی صورتحال، عمران خان کا سعودی ولی عہد سے ٹیلیفونک رابطہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا اسلامی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل سے رابطہ


متعلقہ خبریں