را کے سابق سربراہ وزیراعظم، آرمی چیف کے مداح نکلے


بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سابق سربراہ ایس اے دلت وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے مداح نکلے۔

اپنے انٹرویو میں اے ایس دلت کا کہنا تھا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ اور ان کی ٹیم فیصلہ سازی کی بہترین صلاحیت رکھتی ہے اور عمران خان بہترین شخصیت ہیں جن سے بات ہوسکتی ہے۔

بھارتی حکومت کے مقبوضہ کشمیر سے متعلق مؤقف پر اے ایس دلت کا کہنا تھا کہ وہ اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے کہ بین الاقوامی سطح پر بھارت کے مؤقف کو کیا پذیرائی ملی لیکن وزیر اعظم عمران خان کا امریکی دورہ پاکستان کے لیے بہت اچھا رہا۔

کچھ روز قبل بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت کی پاکستان کی انفارمیشن وار کی حکمل عملی سے خوفزدہ ہونے کی خبر سامنے آئی تھی۔

بھارتی آرمی چیف نے دہلی میں سابق فوجیوں کی منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران اپنے سابق فوجی افسران کو سوشل میڈیا کے استعمال سے متعلق محتاط رہنے کی ہدایت کی تھی۔

بپن راوت نے انفارمیشن وار فیئر میں پاکستان سے شکست تسلیم کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ گزشتہ ہفتے آپریشنل معلومات کے لیک ہونے کے سنگین واقعات سامنے آئے تھے جس میں انتہائی خفیہ معلومات بھی لیک ہوئی تھیں۔


متعلقہ خبریں