سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر  کل ایک دوزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے

سعودی وزیر خارجہ کا دورہ ایک ہفتے کیلئے موخر | ہم نیوز

فوٹو: فائل


اسلام آباد: سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیرایک دوزہ دورے پر کل پاکستان پہنچ رہے ہیں ۔

سعودی سفارتخانے کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر وزیراعظم عمران ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقاتیں کریں گے۔

سعودی وزیر خارجہ  پاکستانی قیادت سے باہمی دلچسپی کے دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

واضح رہے کہ آج  وزیراعظم عمران خان  کا بھی  سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورت حال پر بات چیت ہوئی۔

عرب میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی  کےامور پر گفتگو اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

یاد رہے وزیراعظم عمران خان اورسعودی ولی عہد میں 2 ہفتے کے دوران تیسری مرتبہ رابطہ ہوا ہے۔

گزشتہ ہفتے بھی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی تھی۔

سعودی عرب کے ولی عہد نے کشمیر کے معاملے پر وزیراعظم سے تبادلہ خیال کیا جبکہ پاکستانی وزیراعظم نے انہیں کشمیر کی تازہ ترین صورت حال کے بارے میں آگاہ کیا تھا۔

اس کے علاوہ دونوں رہنمائوں نے خطے کی مجموعی صورت حال کا بھی جائزہ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: کشمیر کی صورتحال، عمران خان کا سعودی ولی عہد سے ٹیلیفونک رابطہ


متعلقہ خبریں