پی ایس پی رہنما کا قتل، ایم کیو ایم لندن کے 2کارکنوں کو32، 32سال قید


کراچی میں پی ایس پی کے زونل انچارج سمیت دو افراد کے قتل کیس میں  متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) لندن کے دو کارکنوں کو بیتیس، بتیس سال قید کی سزا سنادی گئی۔عدالت نے  بانی ایم کیوایم کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردئیے۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں پاک سرزمین پارٹی کے زونل انچارج ندیم عرف مولانا سمیت دو افراد کے قتل کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نےفریقین کے دلائل سننے اور شواہد کا جائزہ لینے کے بعد  ایم کیوایم لندن کےدو کارکنوں دانش عرف جوان اور رحیم کو بتیس ،بتیس سال قید کی سزا سنائی۔

عدالت نے بانی ایم کیو ایم،ندیم نصرت،قمر ٹیڈی کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردئیے۔

پبلک پراسیکیوٹر کے مطابق مجرموں نے دو ہزار سترہ میں ایم کیوایم لندن کی قیادت کے احکامات پر پی ایس پی کارکنوں کا قتل کیا۔

ملزموں کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں بھی سات سات سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے:زہرہ شاہد قتل کےمجرموں کی سزائےموت عمرقید میں تبدیل


متعلقہ خبریں