قمری کیلنڈر چلے گا یا رویت ہلال کمیٹی؟

اسلامی کلینڈر ہوتے ہوئے ایک سائینٹفک کلینڈر بھی متعارف کرایا گیا ہم کس پر اعتبار کریں؟

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا کہ قمری کیلنڈر پر وزیرسائنس ٹیکنالوجی نے اچھا کام کیا ہے لیکن اس کا نفاذ علما اور مشائخ سے مشاورت کے بعد ہوگا۔

صادق سنجرانی کی زیرصدارت ہوئے سینیٹ کے اجلاس میں ان کا کہنا تھا کہ قمری کیلنڈر کی جگہ فی الحال رویت ہلال کمیٹی ہی چلے گی۔

سینیٹر سسی پلیجو نے ضمنی سوال پوچھا کہ ایک سائینٹفک کیلنڈر بھی متعارف کرایا گیا ہم کس پر اعتبار کریں؟

نور الحق قادری نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی تخلیقی آدمی ہیں اس پر مزید جواب وہی دے سکتے ہیں۔

رویت ہلال کمیٹی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ابتدا میں اس کے 8 ممبرز جو اب 26 ہو چکے ہیں لیکن ان کی تعداد کم کرکے 9 تک لائی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ رویت ہلال کمیٹی کے ممبران کو کوئی تنخواہ نہیں دی جاتی اور وہ اجلاس میں اپنی مدد آپ کے تحت خدمات انجام دیتے ہیں۔

سال میں زونل رویت ہلال کمیٹی کے 12 اورمرکزی رویت ہلال کمیٹی کے 4اجلاس ہوتے ہیں۔

سینیٹ ارکان کو بتایا گیا کہ 6افسران حج مانئٹرنگ کے لئے گئے تھے جنہوں نے رپورٹ تیار کی ہے اور اس کی بنیاد پر پرائیویٹ حج آپریٹرز کیخلاف کارروائی کی جائے گی اور ایک سخت مانئٹرنگ سسٹم بھی متعارف کرایا جائے گا۔

 


متعلقہ خبریں